بچے کہنا نہیں مانتے، بات نہیں مانتے ، ضد کرتے ہیں کیا کریں؟
ویسے تو ضد کے حوالے سے میں بہت کچھ پوسٹ کر چکی ہوں لیکن آج ایک بار پھر کچھ مزید چیزیں آج کچھ غلطیوں کی نشاندھی کرنے کی کوشش کروں گی جو والدین کرتے ہی مگر انہیں اس کا ادراک نہیں۔۔
🔶بچے کہنا نہیں مانتے کیوں نہیں مانتے ؟؟ کہیں ایسا تو نہی۔ کہ آپ ہر وقت روک ٹوک کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اپنی عادت بدلیں ہر وقت روک ٹوک بچوں کو اکساتی ہے اورںنتیجتاً وہ ضد کرتے ہیں
🔶 اپنا بات کہنے کا انداز بدلیں یہ نہ کہیں کے یہ نہ کرو وہ نہ کرو ایسا نہیں بولو،ویسے نہی۔ کھاؤ بلکہ ان کو وہ بتائیں جو کرنا ہے۔
🔶بچے کی غلط حرکت کو ختم کرنے کے لئے بار بار دہرانا
۔۔ مثلآ آپ کا بچہ جھوٹ بولتا ہے اور آپ اسکی یہ عادت ختم کرنا چاہتے ہیں تو بار بار دہراتے ہیں جھوٹ نہیں بولا کرو، اچھے بچے جھوٹ نہیں بولتے، میرا بچہ توکبھی جھوٹ نہیں بولتا وغیرہ وغیرہ یہ "جھوٹ” کے لفظ کی گردان جھوٹ کی عادت کو مزید پختہ کرتی ہے اس لئے جو عادت ختم کرنا چاہتے ہیں اس کی تکرار نہ کریں بلکہ وہ بتائیں جو کرنا ہے ۔۔۔سچ بولو، میرا بچہ تو ہمیشہ سچ بولتا ہے، اچھے بچے سچ بولتے ہیں وغیرہ۔۔۔
🔶 بچے کو ہر بات پر ٹوکنا ۔۔۔۔ ٹوکنے سے بچہ کانفیڈینس لوز کرتا ہے۔۔ اسلئے جہاں تک ممکن ہو بچوں کو وہ کرنے دے جو وہ کرنا چاہتے ہیں
🔶 بچے چیزوں کو ایکسپلورر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انکی طبیعت میں تجسّس ہوتا ہے اسلئے انہیں ایکسپلورر کرنے دے ورنہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہے
🔶 بچے کو حکمیا انداز میں بات نہ کہیں۔۔۔بات منوانے کے ٹرکس سیکھیں اور استعمال کریں۔۔۔مثال کے طور پر آپ چاہتے ہیں کہ بچہ اپنا کمرہ صاف کرے اسکو بولیں آجاؤ کمرہ صاف کریں اور اس سے پہلے خود ایک دو چیزوں کو اٹھا کر اپنی جگہ پر رکھ دیں اول تو بچہ آپ کو دیکھ کے خود باقی چیزیں سمیٹنا شروع کر دے گا مگر اگر ایسا نہ ہو تو خود ایک دو چیزوں کو اٹھا کر اس کو دے اور بتائیں کہ وہ کہاں رکھنے ہیں تو وہ خود ہی رکھنے لگ جائے گا اب آپ آرام سے بیٹھ کر اسے کام کرتا دیکھیں۔
🔶بچے کو اس کے لیول پر جا کر لوجیکل طریقے سے بات سمجھائے۔صرف نہ نہ کی تکرار نہ کریں بلکہ جس بات سے روکا جا رہا ہے اسکی وجہ بتائیں اسی طرح جو بات کرنے کو کہا جا رہا ہے اسکی بھی وجہ بتائیں۔۔۔
اور آخر میں یہ کہ بچوں کو بچہ رہنا دے ان سے پرفیکشن اور ہر وقت کی فرمانبرداری کی امید نہ رکھیں بچے شرارتیں بھی کرے گے، شور بھی، ضد بھی کرے گے، لڑے گے بھی،رونا دھونا بھی کرے گے ، چیزوں کو بھی پھیلاۓ گے سب کچھ کرے گے کیونکہ اگر وہ یہ سب نہیں کرے گے تو اپنا بچپن کیسے انجوائے کرے گے۔
انتخاب: عابد چوہدری