خوش کیسے رہیں؟

🕯 ہم پوری دنیا کی سیر کرلیں، برینڈڈ کپڑے پہن لیں اچھی سے اچھی گاڑی خرید لیں، یہ سب ہمیں وقتی خوشی تو دے سکتی ہیں مگر حقیقی خوشی اللہ کے ساتھ مضبوط تعلق اور حقیقی محبت میں ہے۔

🕯 اللہ کے ساتھ ایسا مضبوط تعلق ہو کہ ہمیں اس کے فیصلے دل وجان سے منظور ہوں خواہ وہ ہمارے حق میں ہوں یا ہمارے خلاف۔

🕯 ایسا تعلق کہ جس کے بعد ہمیں دنیا کی ہر مصیبت ہلکی نظر آۓ۔

🕯 ایسی محبت کہ جس کے بعد اللہ کی ذات پر مکمل اعتماد اور توکل ہو کہ اللہ ہے ناں وہ سب ٹھیک کر دے گا۔

🕯 ایسا تعلق کہ جب ساری دنیا آپ کے خلاف ہو تو اس وقت بھی آپ کا دل سکون میں ہو کہ میرے ساتھ میرا رب ہے۔

🕯 ایسا تعلق جو آپ کو لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے سے آزاد کر دے آپ کو وقار اور عزت کے ساتھ جینا سکھائے آپ کو خود ترسی سے نکال کر اعتماد کی زندگی گزارنا سکھائے۔

لیکن ایمان اور یقین کے اس درجہ پر پہنچنے کے لیے آپ کو کرنا کیا ہے؟

👈 اللہ کے ساتھ باتیں کریں اس کے ساتھ اپنا ہر دکھ درد شیئر کریں۔

👈 آپ نے ماضی میں جو کچھ بھی کیا سب کھول کر اس کے سامنے رکھ دیں اپنے احساس جرم کا ازالہ کرنے کےلیے معافی مانگیں کثرت سے استغفار کریں۔

👈 لغویات سے بالکل باہر نکل آئیں، گانے فلمیں ڈرامے دیکھنے اور سننے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ دلوں میں نفاق پیدا کرتا ہے انسان نہ اللہ کا رہتا ہے نہ دنیا کا درمیان میں لٹک جاتا ہے منافق ہو جاتا ہے ہماری روح کو بے چین کر دیتا ہے۔

🕯🌹 خوش رہنے کے لیے سب سے زیادہ ضروری یہ یے کہ🌹🕯

👈 اپنا رویہ مثبت رکھیں اس حقیقت کو مانیں کہ یہ دنیا ہے جنت نہیں آزمائش یہاں کا لازمی حصہ ہے، آپ کواللہ نے جس حال میں رکھا ہے اس پر راضی ہو جائیں، جو بھی مشکلات ہیں انہیں اللہ کی مرضی سمجھ کر قبول کر لیں اور بہترین اجر کی امید رکھیں، ہو سکتا ہے آپ کے صبر اور شکر کے بدلے آپ کو جنت مل جائے، جہاں نہ کوئی غم ہوگا نہ تکلیف نہ کوئی پاپندی نہ مصیبت. اگر اس فانی دنیا میں تھوڑی آزمائش کے بدلہ میں آپ کو ہمیشہ کی جنت مل جائے تو گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔ لہذا اپنی نگاہ انجام کی طرف رکھیں صبر کرنا آسان ہو جائے گا۔

👈 زندگی میں balance لیکر آئیں لوگوں اور چیزوں کو اتنی اہمیت دیں جتنی وہ اہم ہیں، لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ یہ ان کا نقطہ نظر ہے، آپ کیسے ہیں یہ آپ کو خود معلوم ہونا چاہیے۔

📝🕯📝🕯📝🕯📝

جواب دیں