🌷 مجھے دن دے اپنے خیال کا

🌷 مجھے اپنے قرب کی رات دے

🌷 رہوں ہر گھڑی تیری یاد میں

🌷 تیرے پیار کے لمحات دے

🌷 تیرا ذکر ہو میرا مشغلہ

🌷 زیر لب فقط تیری بات دے

🌷 میرے قلب پہ تیرا رنگ چڑھے

🌷 تیرے نور کی برسات دے

🌷 سر طور جو چڑھا ذوق دید

🌷 وہی موسوی جذبات دے

🌷 تیری چاہ ہی میری زیست ہو

🌷 پس مرگ پھر ملاقات دے

🌷 مجھے دن دے اپنے خیال کا

🌷 مجھے اپنے قرب کی رات دے

🌷 رہوں ہر گھڑی تیری یاد میں

🌷 تیرے پیار کے لمحات دے

🌷 میری روح میں تیرا رس گھلے

🌷 وہی داٶدی نغمات دے

🌷 جلوں آتشِ توحید میں

🌷 یوں براہیمی سوغات دے

🌷 مجھے دن دے اپنے خیال کا

🌷 مجھے اپنے قرب کی رات دے

🌷 رہوں ہر گھڑی تیری یاد میں

🌷 تیرے پیار کے لمحات دے

🌷 میری نسل پر کھلے بند در

🌷 انہیں یوسفی برکات دے

🌷 ملے عفتوں کی بلندیاں

🌷 مجھے مریمی ثمرات دے

🌷 یہ نصیب ہے ہوں محمدی

🌷 اسی ربط کے اثرات دے

🌷 روح پاک ہو دل صاف ہو

🌷 مجھے احمدی اخلاق دے

🌷 ہوں حقیر بھی ہوں فقیر بھی

🌷 تیرے عشق کی خیرات دے

🌷 مجھے دن دے اپنے خیال کا

🌷 مجھے اپنے قرب کی رات دے

🌷 رہوں ہر گھڑی تیری یاد میں

🌷 تیرے پیار کے لمحات دے

جواب دیں