🌿 ساگ کے فائدے اور نقصانات: 🌿

🔸 ساگ سردیوں کی سوغات اور پنجاب کی پہچان ہے۔

🔸 طبی اعتبار سے ساگ کیلشیم، پوٹاشیم، فولاد، فافورس سمیت بے شمار قیمتی اجزاء کا مجموعہ ہے۔

🔸 یہ غذائیت میں گوشت اور دودھ کے برابر سمجھا جاتا ہے۔

🔸 ایسے بچے جن کی نشوونما نہیں ہوتی یا جن کا قد چھوٹا ہو ایسے بچوں کو ساگ ضرور کھلائیں۔

🔸خون کے زہریلے مادوں کو ختم کر کے خون کو صاف کرتا ہے۔

🔸 تاسیر کے لحاظ سے ساگ گرم اور خشک ہوتا ہے۔

🔸 یہ قبض کشا اور پیشاب آور ہے۔

🔸 اس سے پیٹ کے کیڑے بھی مر جاتے ہے۔

🔸 یہ بھوک میں اضافہ کرتا ہے۔

🔸 سرسوں کا ساگ وٹامنز اور اینٹی آکیڈینٹس خصوصیات کی وجہ سے چہرے کی جھریوں، کیل مہاسوں اور ڈراک سپاٹ کو کم کرتا ہے۔

🔸 عمر بڑھنے سے ہونے والی نظر کی کمزوری میں مفید ہے۔

🔸 کولیسڑول لیول کو کم کرتا ہے۔

🔸 جگر کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ جگر کی صفائی کرتا ہے۔

🔸 سبز پتوں والی سبزیاں دماغ کیلئے انتہائی مفید ہوتی ہے اس لئے ساگ سے آپ کی یاداشت میں اضافہ ہوگا۔

🔸 ساگ میں فائبر کی وافر مقدار قبض سے نجات دلاتی ہے۔

🔸 ساگ کینسر اور لبلبہ کی بیماریوں کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

🌿 احتیاطی تدابیر🌿

ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے۔ اس لئے ساگ کو ہمیشہ اعتدال میں رہ کر کھائیں۔

ہائی بلڈ پریشر والے مریض ساگ کھاتے وقت احتیاط سے کام لیں۔ کم کھائے یا پھر نہ کھائے کیونکہ اس سے بلڈ پریشر میں فوری اضافہ ہوتا ہے۔

🎙️ ڈاکڑ نوید (ہیلتھ کیئر)

جواب دیں