نیا سال چند مفید تجاویز
سال تو ہر سال بدل جاتا ہے مزا تب ہے جب ہم خود کو بدلیں
👈 اس سال تہجد شروع کر دیں چاہے شروع میں دو رکعت ہی کیوں نہ ہو آہستہ آہستہ تعداد بڑھاتے جائیے گا۔
👈 اگر نماز نہیں پڑھتے آپ تو اس سال نمازوں کی ہر حال میں پابندی کرنی شروع کر دیں کوئی ایک بھی نہ چھوڑیں۔
👈 نفلی عبادت کا اہتمام شروع کر دیں جیسے اشراق کی نماز یا نفلی روزے پیر جمعرات یا چاند کی 13,14,15 تاریخ کے روزے لازمی رکھیں۔
👈 روزانہ صدقہ دینے کی عادت ڈال لیں، چاہے دس روپے ہی کیوں نہ ہوں۔
👈 روزانہ کوئی ایک قرآن کی آیت یا حدیث سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پہنچائیے، جیسے سٹیٹس یا فیس بک پر۔
👈 اپنی عادتوں کا جائز لیجئیے، جو جو بری ہیں انہیں ہمشہ کے لیے ترک کر دیں۔
👈 غیبت، بہتان، فضول بولنا، لوگوں کی ٹوہ میں رہنا، لوگوں میں پھوٹ ڈلوانا، رشتہ دراوں میں فساد ڈلوانا، منافقت یعنی اندر سے کچھ ہونا باہر سے کچھ نظر آنا، جلنا، حسد کرنا وغیرہ سے مکمل اجتناب کیجئے۔
👈 آپس کے تعلقات درست کیجئیے، میاں بیوی آپس کے لڑائی جھگڑے ختم کر دیں، شوہر اگر بیوی کو مارتا ہے تو آج ہی اس سے اللہ کی رضا کےلیے معافی مانگے، دوبارہ یہ غلطی نہ کرنے کا وعدہ کرے، بیوی اگر ناشکری کرتی ہے، نافرمانی کرتی ہے تو وہ بھی ایسے ہی اپنی اصلاح کرے، بہن بھائی اگر ناراض ہیں تو وہ فوراً صلح کرلیں، بچے والدین سے یا والدین بچوں سے خفا ہیں تو منالیں، ساس بہو سے یا بہو ساس سے، نند بھابی کا بھی جو بھی کوئی اختلاف ہے سب ہی جو قطع رحمی کا شکار ہیں فوراً صلح کرلیں، دل کی نفرتیں مٹا دیں اور دل سے معاف کرکے مکمل صاف دل کے ساتھ تعلقات نبھائیے، آپ کی سب رنجشیں، نفرتیں، انائیں مٹائیے، یقین کریں زندگی کا ایک سیکنڈ کا بھروسہ نہیں ہے کب ختم ہو جائے تو پلیز رشتوں کی دل سے قدر کیجئیے، بعد میں پچھتانے کا فائدہ نہیں۔
👈 کسی کا حق مارا، یا قبضہ کیا یا کوئی چوری یا زیادتی کی ہے تو فوراً لوٹائیے اور اس شخص سے بھی اور اللہ سے بھی معافی مانگیے کیونکہ معافی صرف اسی دنیا میں مل سکتی ہے وہاں صرف حساب ہونا ہے۔
👈 عقیدہ درست کیجیئے، خالص ایک اللہ کے ہو جائیے صرف خالص قرآن وحدیث پر چلیے، آباؤ اجداد کی رسوم چھوڑیے۔
👈 اگر شرک کرتے ہیں، درباروں پر جاتے ہیں، تعویذ گنڈوں پر ستاروں پر یقین رکھتے ہیں، تعویذ پہنتے ہیں، درباروں کے دھاگے کڑے چھلے پہنتے ہیں تو ابھی اتارئیے اور آج ہی توبہ کیجئیے، بیشک میرا اللہ معاف کرنے والا ہے۔
👈 اپنی نمازوں اور اذکار اور تلاوت قرآن کی پابندی کیجئیے۔
👈 اگر قرآن نہیں آتا تو عمر سے مت شرمائیں اور آج ہی کوئی قرآنی کلاس جوائن کیجئیے، اللہ کا شکر ادا کیجیئے کہ زندگی میں ہی سیکھنے کا موقع مل گیا، پیسوں کی پرواہ مت کیجئیے، دنیاوی تعلیم کی ضروریات پر بھی ہزاروں لوٹاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی کتاب سیکھنے کےلیے کیوں نہیں؟
👈 کوئی نہ کوئی دینی تعلیم لینی شروع کر دیں، کوئی ترجمہ وتفسیر کی کلاس، کوئی تجوید یا حدیث کی کلاس وغیرہ
👈 لوگوں کی مدد کرنے کا عہد کریں، یہ مدد کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہے، کسی کو اچھا مشورہ دے کر، پریشانی میں حوصلہ دیکر، کسی کی کوئی سفارش کرکے وغیرہ۔
👈 سوشل میڈیا پر کوئی حرام تعلق ہے کسی لڑکی کا لڑکے سے یا لڑکے کا لڑکی سے تو ابھی توبہ کیجئیے، میاں بیوی میں سے کوئی اس حرام مرض میں مبتلا ہے تو وہ بھی توبہ کرے، کیونکہ شادی شدہ ہوکر پھر غیرمحرموں سے رابطے رکھنا اور بھی کبیرہ گناہ ہے۔
👈 موبائل کا مثبت استعمال کرنے کا عہد کریں اور کم سے کم صرف ضرورت کےلیے استعمال کریں اپنی عبادات اور گھر والوں کو وقت دیں۔
👈 اپنے فرائض ادا کرنے شروع کر دیں چاہے انسانی تعلقات کے ہوں یا دینی۔
👈 اگر میوزک سنتے ہیں، فلمیں اور غیرشرعی چیزیں دیکھتے ہیں، موسیقی والے سٹیٹس لگاتے ہیں تو آج ہی توبہ کیجئیے، کیونکہ یہ سب حرام ہیں، شریعت میں صرف یہ سوچ کر کہ اللہ دیکھ رہا ہے یہ جملہ ہی عقل مند کےلیے عبرت حاصل کرنے کو کافی ہے۔
👈 ہر وقت اپنی زبان کو ذکر کرنے والوں کی صف میں شامل کیجئے، کوئی غیراخلاقی گفتگو، گالم گلوچ مت کیجئیے، اگر کرتے ہیں تو چھوڑ دیجیئے یہ سوچ کر کہ میرا اللہ سمیع ہے وہ سن رہا ہے اور میں اسے کیا سنوا رہا ہوں یا رہی ہوں۔
👈 زندگی میں ہر پہلو میں انصاف اور مساوات کو لائیے) تکبر چھوڑ دیجئیے، ہر امیر غریب کو عزت دیجئیے، کسی کو کم مت سمجھیے۔
👈 اپنی دعائیں حاجات صرف اللہ سے کیجئیے، وہی دیتا ہے وہی دے گا کیونکہ صرف وہی دے سکتا ہے۔ ہر وقت اس کی دی گئی نعمتوں پر شکر کرتے رہیے کیونکہ آپ لاکھوں سے بہتر ہیں کسی کی طرف دیکھ کر دل مت چھوٹا کریں جو پاس ہے اس کا صحیح استعمال اور شکر کیجئیے، اپنے سے نیچے والوں کو دیکھا کریں کبھی اوپر والوں سے موازنہ نہ کریں۔
👈 اپنی جوانیوں کو اچھی طرح استعمال کیجئیے، اپنے اندر شرم وحیاء پیدا کیجئیے، اللہ کی رضا میں گزارئیے، خود کو شریعت کا پابند بنائیے اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔
👈 جو جو ذہن میں آیا ہے اس کے پیش نظر اوپر دی گئی چند نصیحتیں جو ہیں ان پر عمل کرکے آپ اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں