🤲🏻 دعـــــا کــروں یـا وظیــــفہ؟
⭕شادی نہیں ہورہی وظیفہ بتادیں؟
⭕جاب نہیں مل رہی وظیفہ بتادیں؟
⭕قرضہ نہیں اتر رہا وظیفہ بتادیں؟
⭕میرافلاں کام نہیں ہورہا وظیفہ بتادیں؟
⭕گناہوں کو بخشوانا ہے وظیفہ بتادیں؟
🔖آج ہم لوگ ہر چیز کا short-cut چاہتے ہیں، کیونکہ ہمیں ہر چیز Instant چاہیے، صبر کرنا ہمیں مشکل لگتا ہے،،اور شارٹ کٹ کے چکر میں اتنے گم ہوۓ کہ اسلام کی اصل تعلیمات کو ہی بھول گۓ اور وظیفوں کو ہی اسلام سمجھ بیٹھے ہیں‼️
🔖 اسلام کا وظیفوں سے کوئ تعلق نہیں، وظیفے تو کچھ لوگوں کے personal Experiences ہوتے ہیں، اگرچہ وظیفے کرنا غلط نہیں ہے لیکن یہ ٹھیک بھی نہیں ہے کیونکہ تجربات ہر انسان کے الگ الگ ہوتے ہیں، ضروری نہیں کہ ایک شخص کو جو رزلٹ ملے اپکو بھی وہی رزلٹ ملے،،مسئلہ یہ ہے کہ وظیفوں پر ہمارا عقیدہ اتنا پکا ہوجاتا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں جو ملا ہے اس وظیفے کی وجہ سے ہی ملا ہے اسی لیے ہر کام کے لیے ایک نۓ وظیفے کی تلاش میں رہنے لگے ہیں⁉️
🔖اسلام کیا کہتا ہے؟؟
"اسلام ہمیں دعا کی تعلیم دیتا ہے،وظائف کی نہیں!”
🌀 اپ یہ کیوں کہتے ہیں کہ ہمیں وظیفہ بتائیں؟
🌀 اپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہمیں فلاں کام کے لیے نبیﷺ کی دعا بتائیں؟؟
🌀ہمارے نبیﷺ نے اس موقع پر کونسی دعا کی؟
🌀کیا نبیﷺ نے رشتوں کے لیے، قرض سے نجات کیلۓ ، کمانے کیلۓ یا گناہوں کو بخشوانے کیلۓ کوئ دعائیں نہیں سکھائیں؟؟؟
👈لیکن؛
میں دعا کیسے مانگو؟
میں بہت گنہگار ہوں؟
میری دعا کہاں قبول ہوگی؟
🔖جانتی ہیں اپ کو دعا کرنا مشکل کیوں لگتا ہے؟؟
کیونکہ اپ اللہ تعالی سے Formality میں مانگتی ہیں، اپ اپنی Best friend کے ساتھ تو بہت Informal ہیں اور اللہ سے مانگتے اپکو حیاء آتی ہے!💔
📖 اللہ تعالی نے سورة بقرة میں فرمایا؛
جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب بھی وہ مجھے پکارے قبول کرتا ہوں🤲🏻✨
🔖 اللہ تعالی تو اپکے بغیر مانگے بھی اپکی ضرورت پوری کرسکتا ہے مگر اللہ کو اپنے بندوں کا دعا مانگنا بہت پسند ہے اللہ تعالی سے جب دعا مانگی جاۓ تو وہ بہت خوش ہوتا ہے، وہ تو الوھاب ہے، (بہت زیادہ عطا کرنے والا )۔
📖 اللہ تعالی نے سورة مومن میں فرمایا؛
تمہارے رب کا فرمان ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا. 💯✨
🤲🏻 جب بھی دعا مانگیں یقین کے ساتھ مانگیں کہ میری دعا ضرور قبول ہوگی کیونکہ اپ اس ذات سے مانگ رہے ہیں جو ان اللہ علی کل شیء قدیر ہے.💯
🤲🏻 دعا سے پہلے اللہ تعالی کی حمد بیان کیجیے ✨
🤲🏻 دعا میں اپنی ضرورت کو کھل کر بیان کریں✨
🤲🏻دعا میں ایسے نہ کہیں کہ اللہ اگر تو چاہے تو عطا کردے یا چاہے تو نہ کر کیونکہ اللہ کو کوئ مجبور نہیں کرسکتا بلکہ یقین سے مانگیں✨
🤲🏻 دعا کی قبولیت کے خاص اوقات (تہجد کے وقت، سجدوں میں ، فرض نماز کے بعد (يعني سلام سے پہلے تشہد کی دعائوں کے بعد) ، آذان کے بعد دعا قبول ہوتی ہے) میں دعا مانگیں✨
🤲🏻دعاؤں کو مسلسل مانگتے رہیں اور اللہ سے اچھا گمان رکھیں✨
📖 نبیﷺ نے ہمیں ہر موقع پر دعاؤں کی تعلیم دی ہے ، اب یہ ہماری جہالت ہے کہ ہم ان دعاؤں سے لا علم ہیں، آج بھی وقت ہے اٹھیں اور قرآن وحدیث کا علم حاصل کریں مسنون دعاؤں کو یاد کریں انکو اپنی دعاؤں میں شامل کریں اور ہر طرح کے من گھڑت وظیفوں اور ایسے جھوٹ پھیلانے والے لوگوں سے آزاد ہو جائیں.