معلومات اور مشاہدہ کے قلم سے

➖♻️🔰♻️🔰♻️➖

🤨 ھمارے رشتے۔۔۔

👈 جو خواتین یہ چاہتی ہیں کہ شادی کے بعد بہو ہی سارے گھر کا کام کرے، انھیں چاہیے کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی اپنی کام والی سے کر دیں۔

➖♻️➖

🔆 اور جو لڑکیاں چاہتی ہیں کہ شوہر کے والدین چھڑا دیں ان کو چاہیے کہ یتیم خانے کہ کسی لڑکے سے شادی کر لیں ثواب بھی ہو گا اور آ پ کی خواہش بھی پوری۔۔۔ 😜

➖♻️➖

🔆 ہر بہو کو شادی کے بعد احساس ہوتا ہے کہ اس کی ساس اچھی نہیں۔

اور دوسری طرف ساس صاحبہ کو بہو اچھی نہیں ملی ہوتی۔۔۔

آج ساس بہو مل کر آ پس میں یہ تہہ کر لیں کہ اچھا ہونا اصل میں ہے کیا۔۔۔ ؟

➖♻️➖

🔆 ہر ساس کو بہو چاہیے۔۔۔

جو حسین و جمیل ہو پری ہو۔۔۔

پڑھی لکھی ہو، سلیقہ شعار ہو۔

معصوم ہو کسی کے آ گے بولے نہیں

کام کاج بھی سارے کرے۔

بے حد خدمت گزار ہو

آپ ہی بتائیں بہو تو ایک لانی ہے اور اوپشنز 5 ہیں۔۔۔

جبکہ شادی تو بیٹے کی کرنی ہے اس نے زندگی گزارنی ہے اس سے تو پوچھیں۔۔۔

اسے کیا چاہیے۔۔۔❓

➖♻️➖

🔆 بیٹی کیلئے تو ایسا شوہر چاہیے

جو ناز نخرے اٹھائے اس کی ہر ضرورت اور خواہش پوری کرے۔

لیکن بہو کے معاملے میں بیٹا ہر بات اور کام ماں باپ کی مرضی سے کرے۔

➖♻️➖

🔆 ہر بھابھی کی نند سے کھٹ پھٹ ہے ۔۔۔

اور گلے شکوے بھی۔۔۔

لیکن اگر دیکھا جائے یہ ہی بھابھی اپنے میکے میں نند بھی ہے۔۔۔

معاملہ ادھر بھی اتنا ہی سنگین ہے۔🥺

آپ ہی بتائیں بھابھی کا قصور ہے یا نند کا۔۔۔❓

➖♻️➖

🔆 ایک ماں باپ اپنے سارے بچے پالتے ہیں لیکن بڑھاپے میں وہی ماں باپ سارے بچے مل کر بھی نہیں سنبھال سکتے۔

➖♻️➖

🔆 ھم اپنی ہر چیز سنبھال کر رکھتے ہیں خاص طور پر قیمتی سامان اور چیزیں۔۔۔

رشتے بھی اپنے ہیں اور اپنے ہی پیاروں کے ہیں اور بے حد قیمتی اور انمول۔۔۔

پھر یہ کیوں نہیں سنبھل رہے۔۔۔❓

ھم صرف لینا ہی چاہتے ہیں ۔دینا نہیں۔

🤛 جبکہ دینا ہی تو وہ اصل سبق اور کامیابی ہے جو نبی کریم ﷺ نے اپنی پوری زندگی میں سکھایا اپنے ہر عمل سے کر کے دکھایا۔

رشتے ایک ہی رسی کے دو سرے ہیں یہ سرے جڑتے ہیں تو بندھتے ہیں ۔

بالکل اسی طرح سے ہی رشتے بھی دو رخے اور دو موہے ہیں۔ میاں اور بیوی، نند اوربھابھی۔

💕 دو لوگ ایک رشتے کو بناتے ہیں اور بندھن بنتے ہیں۔ ایک سرا مضبوط ہو اور دوسرا کمزور تو بندھیں گے مشکل سے۔اور بندھن مضبوط نہیں بنے گا ۔بکھرنے اور ٹوٹنے کا ڈر رہے گا

🔅 اگر آپ کو بھی اپنے کسی رشتے سے گلے شکوے ہیں اور کمی محسوس ہوتی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پہ عمل کر کے دیکھیں۔۔۔

اپنے والی سائیڈ مضبوط کیجئے

رشتوں میں دینا شروع کریں۔

👆🏻 زیادہ نہ سوچیں

صرف اور صرف اللّٰہ کی خاطر دینا شروع کریں۔ چاہے وہ پیار ہو محبت ہو یا کسی کا حق۔۔۔

👈 جب دینے والے بن جائیں گے ملنا بھی شروع ہو جائے گا۔

👈 اور یہ ایک دن کا معاملہ نہیں پوری زندگی کا اصول بنائیں۔

👈 اور اپنی اولادوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ رشتوں کے اصول بھی سکھائیں۔

🤌 محبت ،پیار، توجہ اور حق دیں اور دینے والے بن جائیں۔ دل میں وسعت پیدا کریں کبھی زیادتی کے بدلے میں معافی بھی دے دیں۔۔۔

🌸 دے دیں بس۔۔۔❗

🌼 اور دے دیا کریں۔۔۔❗

🌹 دینے والے بن جائیں۔۔۔❗

اللّٰہ پاک آپ سے راضی ہو اور آپ کو عزتیں اور آسانیاں بخشے۔

بہت محبتوں کے ساتھ

انتخاب: عابد چوہدری

جواب دیں