🛑 ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کےلئے ‏قرآن پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی مؤثر پیغامات

⭐ 01. گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83)

⭐ 02. غصے کو قابو میں رکھو۔ (سورۃ آل عمران، آیت نمبر 134)

⭐ 03. دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو۔ (سورۃ القصص، آیت نمبر 77)

⭐ 04. تکبر نہ کرو۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر 23)

⭐ 05. دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو۔ (سورۃ النور، آیت نمبر 22)

⭐ 06. لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو۔ (سورۃ لقمان، آیت نمبر 19)

⭐ 07. اپنی آواز نیچی رکھا کرو۔ (سورۃ لقمان، آیت نمبر 19)

⭐ 08. دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11)

⭐ 09. والدین کی خدمت کیا کرو۔ (سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23)

‏⭐ 10. والدین سے اف تک نہ کرو۔ (سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23)

⭐ 11. والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو۔ (سورۃ النور، آیت نمبر 58)

⭐ 12. لین دین کا حساب لکھ لیا کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282)

⭐ 13. کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو۔ (سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36)

⭐ 14. اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کےلیے مزید وقت دے دیا کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280)

⭐ 15. سود نہ کھاؤ۔ (سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278)

⭐ 16. رشوت نہ لو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42)

⭐ 17. وعدہ نہ توڑو۔ (سورۃ الرعد، آیت نمبر 20)

‏⭐ 18. دوسروں پر اعتماد کیا کرو۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12)

⭐ 19. سچ میں جھوٹ نہ ملایا کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42)

⭐ 20. لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو۔ (سورۃ ص، آیت نمبر 26)

⭐ 21. انصاف کےلیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 135)

⭐ 22. مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیا کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 08)

⭐ 23. خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 7)

⭐ 24. یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 2)

‏⭐ 25. یتیموں کی حفاظت کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 127)

⭐ 26. دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 6)

⭐ 27. لوگوں کے درمیان صلح کراؤ۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10)

⭐ 28. بدگمانی سے بچو۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12)

⭐ 29. غیبت نہ کرو۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12)

⭐ 30. جاسوسی نہ کرو۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12)

⭐ 31. خیرات کیا کرو۔ (سورۃ البقرة، آیت نمبر 271)

⭐ 32. غرباء کو کھانا کھلایا کرو۔ (سورة المدثر، آیت نمبر 44)

⭐ 33. ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو۔ (سورة البقرۃ، آیت نمبر 273)

⭐ 34. فضول خرچی نہ کیا کرو۔ (سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67)

‏⭐ 35. خیرات کرکے جتلایا نہ کرو۔ (سورة البقرۃ، آیت 262)

⭐ 36. مہمانوں کی عزت کیا کرو۔ (سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27)

⭐ 37. نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44)

⭐ 38. زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو۔ (سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36)

⭐ 39. لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو۔ (سورة البقرة، آیت نمبر 114)

⭐ 40. صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں۔ (سورة البقرة، آیت نمبر 190)

⭐ 41. جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو۔ (سورة البقرة، آیت نمبر 190)

‏⭐ 42. جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ۔ (سورة الأنفال، آیت نمبر 15)

⭐ 43. مذہب میں کوئی سختی نہیں۔ (سورة البقرة، آیت نمبر 256)

⭐ 44. تمام انبیاء (علیہم السلام) پر ایمان لاؤ۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 150)

⭐ 45. حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو۔ (سورة البقرة، آیت نمبر، 222)

⭐ 46. بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ۔ (سورة البقرة، آیت نمبر، 233)

⭐ 47. جنسی بدکاری سے بچو۔ (سورة الأسراء، آیت نمبر 32)

⭐ 48. حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247)

⭐ 49. کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو۔ (سورة البقرة، آیت نمبر 286)

⭐ 50. منافقت سے بچو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16)

‏⭐ 51. کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو۔ (سورة آل عمران، آیت نمبر 190)

⭐ 52. عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے۔ (سورة آل عمران، آیت نمبر 195)

⭐ 53. بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 23)

⭐ 54. مرد خاندان کا سربراہ ہے۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 34)

⭐ 55. بخیل نہ بنو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 37)

⭐ 56. حسد نہ کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 54)

⭐ 57. ایک دوسرے کو قتل نہ کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 29)

⭐ 58. فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 135)

‏⭐ 59. گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2)

⭐ 60. نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2)

⭐ 61. اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100)

⭐ 62. صحیح راستے پر رہو۔ (سورۃ الانعام، آیت نمبر 153)

⭐ 63. جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38)

⭐ 64. گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو۔ (سورۃ الانفال، آیت نمبر 39)

⭐ 65. مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3)

‏⭐ 66. شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90)

⭐ 67. جوا نہ کھیلو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90)

⭐ 68. ہیرا پھیری نہ کرو۔ (سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70)

⭐ 69. چغلی نہ کھاؤ۔ (سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1)

⭐ 70. کھاؤ اور پیو، لیکن فضول خرچی نہ کرو۔ (سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31)

⭐ 71. نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو۔ (سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31)

⭐ 72. آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو۔ (سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6)

⭐ 73. طہارت قائم رکھو۔ (سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108)

⭐ 74. اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔ (سورۃ الحجر، آیت نمبر 56)

‏⭐ 75. اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 17)

⭐ 76. لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر 125)

⭐ 77. کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ (سورۃ فاطر، آیت نمبر 18)

⭐ 78. غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر 31)

⭐ 79. جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر 36)

‏⭐ 80. کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12)

⭐ 81. اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہوں۔ (سورۃ النور، آیت نمبر 27)

⭐ 82. اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے۔ (سورۃ یونس، آیت نمبر 103)

⭐ 83. زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو۔ (سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63)

⭐ 84. اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مؤمنین تمہارا کام دیکھیں گے۔ (سورة توبہ، آیت نمبر 105)

⭐ 85. اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ (سورۃ الکہف، آیت نمبر 110)

‏⭐ 86. ہم جنس پرستی میں نہ پڑو۔ (سورۃ النمل، آیت نمبر 55)

‏⭐ 87. حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو۔ (سورۃ توبہ، آیت نمبر 119)

⭐ 88. زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو۔ (سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37)

⭐ 89. عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں۔ (سورۃ النور، آیت نمبر 31)

⭐ 90. اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 48)

⭐ 91. اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔ (سورۃ زمر، آیت نمبر 53)

⭐ 92. برائی کو اچھائی سے ختم کرو۔ (سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34)

⭐ 93. فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو۔ (سورۃ الشوری، آیت نمبر 38)

‏⭐ 94. تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13)

⭐ 95. اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔ (سورۃ الحدید، آیت نمبر 27)

⭐ 96. اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے۔ (سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11)

⭐ 97. غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ۔ (سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 08)

⭐ 98. خود کو لالچ سے بچاؤ۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 32)

⭐ 99. اللہ سے معافی مانگو، وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199)

⭐ 100. جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو۔ (سورۃ الضحی، آیت نمبر 10)

جواب دیں