صحت مند زندگی کے راز
1⃣ اس قدر کام کریں کہ پسینہ آجائے:
🌀 کھائی ہوئی غذا کو بہتر طور پر جزوبدن بنانے کے لیے یہ امر نہایت ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم سے خوب ڈٹ کر کام لیں۔
🌀 بامقصد دوڑ بھاگ اور جسمانی کارکردگی اور سرگرمی کے باعث آپ کی غذا (Consume digest) ہو کر اس کی زیادہ سے زیادہ اکائیں جزو بند بنیں گی۔
🌀 آپ اس قدر کام کریں کہ آپ کو پسینہ آنے لگے۔ کام کرنے کے دوران اور کام کرنے کے بعد آپ کو ایک خوشگوار اطمینان کا احساس حاصل ہوگا۔
🌀 کھانے کی مقدار کو کم کر دیں، لیکن ہر تین گھنٹوں کے بعد کچھ کھائیں:
🌀 آپ صبح سے شام تک اپنے کھانے کی کل مقدار کو دو تہائی کر دیں لیکن یہ بھی متوازی طور پر اہتمام کریں کہ آپ تین کی بجائے چھ بار غذا لیں۔
🌀 آپ ہر بار اپنی غذا میں نمایاں طور پر تبدیلی لائیں۔ کچی اور ادھ پکی سبزیاں، پھل، ڈرائی فروٹ، سلاد، بسکٹ، انڈہ، گوشت، مچھلی، دالیں، اجناس، تمام قسم کی غذاؤں پر مبنی ایک ہفتہ وار چارٹ تیار کرلیں تاکہ آپ کو بہتر طور پر ”غذائیت“ حاصل ہوسکے۔ اس چارٹ میں آپ جسم کے ضروری وٹامنز اور پروٹینز پر مبنی غذاؤں کی ترجیح دیں تاکہ آپ میں مطلوبہ توانائی کی مقدار ہمیشہ قائم رہے۔
🍃🍃🍃🍃🍃🍃
2⃣ اپنے جذبات ومحسوسات کا کھل کر اظہار کیجیے:
🌀 آپ اپنے چہرے اور طرز عمل پر سنجیدگی طاری نہ کریں، اس طرح نہ تو دوسرے لوگوں پر آپ کی ”دانشوری“ کا رعب پڑے گا اور نہ ہی آپ کی اپنی ذات کو کسی بھی پہلو سے فائدہ حاصل ہوگا۔
🌀 آپ اپنی قلبی، جسمانی اور ذہنی کیفیات، جذبات اور محسوسات کا اظہار کھل کر کیا کریں۔ آپ کی زبان اور چہرے سے آپ کے قلب وذہن کی حالت عیاں ہونی چاہیے۔ یہی سچی، کھری اور خالص حکمت عملی ہے۔
🌀 آپ کے افرادخانہ، رشتہ دار اور شرکاء کار آپ کی ہر خوشی اور غمی میں برابر کے شریک ہوں گے ۔ آپ واقعی محسوس کریں گے کہ وہ آپ کے کس قدر قریب ہیں اور آپ ”تنہا“ نہیں ہیں۔
🍃🍃🍃🍃🍃🍃
3⃣ اپنے ذوق جمال میں خوب اضافہ کریں:
🌀 آپ اپنے انداز کی جمالیاتی حِس اور ذوق میں اضافہ کریں اور اسے اپنے عمل، رویے اور طرز عمل سے اس کا برملا اظہار کریں۔
🌀 آپ کی شخصیت، لباس، گھر دفتر اور آپ کے پورے ماحول میں جمالیاتی تاثر آپ کے ذہن وقلب کو ہر وقت تروتازہ اور خوشگوار رکھے گا۔ آپ کو زندگی کا صحیح لطف آنے لگے گا۔
🌀 آپ کی نفاست، عمدگی، شائستگی، قرینہ، آداب اور رکھ رکھاؤ دیکھ کر لوگ آپ پر رشک کرنے لگیں گے، وہ آپ کے قریب تر ہو جائیں گے۔ آپ کے باطن میں ایک تفاخر اور اطمینان کا احساس جنم لینے لگے گا اور آپ ایک روحانی خوشی محسوس کریں گے۔
🍃🍃🍃🍃🍃🍃
4⃣ سیر، ورزش، تفریح میں باقاعدگی پیدا کریں:
🌀 آپ صبح کو ورزش اور سیر، شام کو چہل قدمی اور کوئی تفریح، ان چاروں سرگرمیوں کو آپ اپنے معمولات زندگی میں باقاعدگی سے شامل کرلیں اور ہر روز اس کی عملی طور پر پابندی کریں۔
🌀 ان مفید سرگرمیوں کی بدولت نہ صرف آپ جسمانی طور پر چست وچوبند رہیں گے بلکہ آپ قلبی اور ذہنی طور پر خوش، مطمئن اور تازہ رہیں گے۔
🌀 آپ کی ہر غذا بہتر طور پر جز وبدن بنے گی اور آپ کو پرسکون نیند بھی آنے لگے گی۔
🌀 آپ کے اندر نئی اُمنگ پیدا ہوگی، آپ کی قوت تخلیق کو جلا حاصل ہوگی اور آپ کے خیالات میں مثبت پہلو غالب آنے لگے گا۔
🍃🍃🍃🍃🍃🍃
5⃣ تازہ ہوا میں لمبے لمبے سانس لیں:
🌀 جس طرح موٹر کار پٹرول سے چلتی ہے، اسی طرح انسان آکسیجن سے زندہ رہتا ہے۔
🌀 یہ انتہائی شکر کی بات ہے کہ قدرت نے ہمیں آکسیجن سے تازہ ہوا ”مفت“ دے رکھی ہے۔ آپ قدرت کے شکر کے طور پر ہر روز صبح کے وقت کھلی فضا میں کم ازکم پندرہ منٹ کےلیے لمبے لمبے سانس لینے کو اپنا لازمی معمول بنالیں۔
🌀 اس عمل سے نہ صرف آپ کا نظام تنفس درست رہے گا بلکہ جسم کے تمام نظام بہتر طور پر کام کرتے رہیں گے اور ساتھ ہی سارا دن آپ کا ذہن بھی تازگی محسوس کرتا رہے گا۔ دن کے باقی حصے میں بھی جب بھی موقع ملے آپ پانچ منٹ کے لیے یہ عمل کر لیا کریں۔
🍃🍃🍃🍃🍃🍃
6⃣ اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجا کر رکھیں:
🌀 آپ کو قدرت عالیہ نے نہایت عمدگی کے ساتھ خوبصورت تخلیق کیا ہے۔
🌀 آپ کے سراپے میں اس نے کس قدر تناسب کے ساتھ تمام اعضاء کو کمال استعدادیں عطا کر دی ہیں۔ آپ اگر اپنے کو زیادہ دلکش اور جاذب نظر بنانے کے لیے اپنے چہرے پر مسکراہٹ طاری رکھیں تو آپ کو اس امر کے لاتعداد فوائد حاصل ہوں گے۔
🌀 تاثرات سے خالی، سپاٹ، حیران وپریشان چہرے پر دنیا اور بھی لعنت بھیجتی ہے۔
🌀 دنیا میں خود خوش رہنے، خوشیوں کو جذب کرنے، دوسروں میں اپنی خوشیاں بانٹنے کے عمل میں سچی طمانیت کا راز مضمر ہے۔
🌀 اس ضمن میں پہلا قدم اور سبق یہ ہے کہ آپ اپنے چہرے پر کم ازکم مصنوعی مسکراہٹ سجانا سیکھ لیں، یقیناً کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔
🍃🍃🍃🍃🍃🍃
7⃣ ذہن سے کام لے کر کوئی قابل ذکر تخلیقی کام کریں:
جس طرح باغ میں ہر پودا پھول دے رہا ہے، ہر پھول اپنی رعنائی، رنگ، ڈیزائن اور خوشبو کے غرور میں جس طرح خوشی سے لہرا رہا ہے۔ آپ بھی اپنے ذہن سے تعمیری کام لے کر ہر ہفتے فارغ وقت نکال کر کوئی تخلیقی کام کیا کریں۔
🌀 عین ممکن ہے آپ کا تحقیقی اور تخلیقی کام دنیا کے لیے ایک مفید پراجیکٹ کی طرح مقبول ہو جائے اور اس کے باعث آپ کا کارنامہ تاریخی یادگار اور اختراعی شاہکار کا درجہ حاصل کر جائے۔
🌀 جب آپ کسی تخلیقی سرگرمی میں مصروف ہوں گے تو آپ کے جسم اور ذہن میں کئی خوش کن تبدیلیاں رونما ہونگی اور آپ ایک پر اسرار مسرت، طمانیت، رمق اور تازگی کا نیا احساس پائیں گے جو آپ کےلیے ایک خوش کن تجربہ ہوگا۔
🍃🍃🍃🍃🍃🍃🍃
8⃣ آنے والے ہر ”کل“ کے لیے پراُمید رہیں:
🌀 قدرت عالیہ کا بہت شکر ہے کہ وہ ہمیں ہر آنے والے کل کے ”حالات و واقعات کی آگہی“ سے بے خبر رکھتی ہے۔ یہ ”بے خبری“ حقیقت میں ”خیریت اور عافیت اور اطمینان“ کا خزانہ ہے اور ہر خوف اور اندیشوں سے نجات کا ایک خوبصورت بہانہ ہے۔
🌀 آپ آنے والے ہر ”کل“ کے لیے اچھی، روشن اور خوش کن امید رکھیں، اس امید کے باعث نہ صرف آپ کا ”آج“ نہایت خوشگوار رہے گا بلکہ آپ کی یہ ”خوشی فہمی اور حسن ظن“ آنے والے کل کےلیے حقیقی خوشی کے حصول کی ٹھوس ضمانت ہے۔
🌀 آپ کا ہر ”آج“ کا دن خوشگواریت کے ساتھ گزرے گا تو آپ کے ماضی کا ہر گزرا ہوا ”کل“ بھی اچھی یادوں کا خزانہ بنتا جائے گا۔