تمیز اور اخلاقیات کے حوالے سے ہمارا دائرہ کار
🌼 ہمارے ہاں تمیز اور اخلاقیات کے معنی سمجھے جاتے ہیں؛
🔹1. مہمانوں کے آنے پر سلیقے سے سجی ٹیبل ہونا.
🔹2. کچن اور گھر ہمیشہ پرفیکٹ حالت میں ہونا.
🔹3. کھانا اور چائے سلیقے سے بنانا کر پیش کرنا.
یہ تمیز اور اخلاقیات نہیں ہیں.
تمیز اور اخلاق کہتے ہیں ⬇️
✅ 1. دوسروں کی پرسنل لائف میں بالکل بھی دخل اندازی نہ کرنا.
✅ 2. کسی سے یہ نہ پوچھنا کہ ابھی تک شادی کیوں نہیں ہوئی؟ بچے کیوں نہیں ہوئے؟ دو بیٹیاں ہیں تو بیٹے کے لیے تیسرا بچہ کیوں نہیں کرلیتے؟ تنخواہ کتنی ہے؟
✅ 3. بغیر اطلاع کسی کے گھر نہ جانا.
✅ 4. کسی بھی بچے کو ٹافی یا کوئی بھی کھانے کی چیز والدین کی اجازت کے بغیر نہ دینا .
✅ 5. کسی کے بنائے کھانے میں نقص نہ نکالنا.
✅ 6. کسی کی کمی کا مزاق نہ اڑانا.
✅ 7. غلطی کی اصلاح سب کے سامنے نہ کرنا.
✅ 8. عیوب کی پردہ پوشی کرنا.
✅ 9. احسان کر کے نہ جتانا .
✅ 10. کسی کے راز کو افشا نہ کرنا.