🛑 ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کےلئے قرآن پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی مؤثر پیغامات
⭐ 01. گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83)
⭐ 02. غصے کو قابو میں رکھو۔ (سورۃ آل عمران، آیت نمبر 134)
⭐ 03. دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو۔ (سورۃ القصص، آیت نمبر 77)
⭐ 04. تکبر نہ کرو۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر 23)
⭐ 05. دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو۔ (سورۃ النور، آیت نمبر 22)
⭐ 06. لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو۔ (سورۃ لقمان، آیت نمبر 19)
⭐ 07. اپنی آواز نیچی رکھا کرو۔ (سورۃ لقمان، آیت نمبر 19)
⭐ 08. دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11)
⭐ 09. والدین کی خدمت کیا کرو۔ (سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23)
⭐ 10. والدین سے اف تک نہ کرو۔ (سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23)
⭐ 11. والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو۔ (سورۃ النور، آیت نمبر 58)
⭐ 12. لین دین کا حساب لکھ لیا کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282)
⭐ 13. کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو۔ (سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36)
⭐ 14. اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کےلیے مزید وقت دے دیا کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280)
⭐ 15. سود نہ کھاؤ۔ (سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278)
⭐ 16. رشوت نہ لو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42)
⭐ 17. وعدہ نہ توڑو۔ (سورۃ الرعد، آیت نمبر 20)
⭐ 18. دوسروں پر اعتماد کیا کرو۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12)
⭐ 19. سچ میں جھوٹ نہ ملایا کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42)
⭐ 20. لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو۔ (سورۃ ص، آیت نمبر 26)
⭐ 21. انصاف کےلیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 135)
⭐ 22. مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیا کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 08)
⭐ 23. خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 7)
⭐ 24. یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 2)
⭐ 25. یتیموں کی حفاظت کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 127)
⭐ 26. دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 6)
⭐ 27. لوگوں کے درمیان صلح کراؤ۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10)
⭐ 28. بدگمانی سے بچو۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12)
⭐ 29. غیبت نہ کرو۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12)
⭐ 30. جاسوسی نہ کرو۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12)
⭐ 31. خیرات کیا کرو۔ (سورۃ البقرة، آیت نمبر 271)
⭐ 32. غرباء کو کھانا کھلایا کرو۔ (سورة المدثر، آیت نمبر 44)
⭐ 33. ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو۔ (سورة البقرۃ، آیت نمبر 273)
⭐ 34. فضول خرچی نہ کیا کرو۔ (سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67)
⭐ 35. خیرات کرکے جتلایا نہ کرو۔ (سورة البقرۃ، آیت 262)
⭐ 36. مہمانوں کی عزت کیا کرو۔ (سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27)
⭐ 37. نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44)
⭐ 38. زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو۔ (سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36)
⭐ 39. لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو۔ (سورة البقرة، آیت نمبر 114)
⭐ 40. صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں۔ (سورة البقرة، آیت نمبر 190)
⭐ 41. جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو۔ (سورة البقرة، آیت نمبر 190)
⭐ 42. جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ۔ (سورة الأنفال، آیت نمبر 15)
⭐ 43. مذہب میں کوئی سختی نہیں۔ (سورة البقرة، آیت نمبر 256)
⭐ 44. تمام انبیاء (علیہم السلام) پر ایمان لاؤ۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 150)
⭐ 45. حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو۔ (سورة البقرة، آیت نمبر، 222)
⭐ 46. بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ۔ (سورة البقرة، آیت نمبر، 233)
⭐ 47. جنسی بدکاری سے بچو۔ (سورة الأسراء، آیت نمبر 32)
⭐ 48. حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247)
⭐ 49. کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو۔ (سورة البقرة، آیت نمبر 286)
⭐ 50. منافقت سے بچو۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16)
⭐ 51. کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو۔ (سورة آل عمران، آیت نمبر 190)
⭐ 52. عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے۔ (سورة آل عمران، آیت نمبر 195)
⭐ 53. بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 23)
⭐ 54. مرد خاندان کا سربراہ ہے۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 34)
⭐ 55. بخیل نہ بنو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 37)
⭐ 56. حسد نہ کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 54)
⭐ 57. ایک دوسرے کو قتل نہ کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 29)
⭐ 58. فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 135)
⭐ 59. گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2)
⭐ 60. نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2)
⭐ 61. اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100)
⭐ 62. صحیح راستے پر رہو۔ (سورۃ الانعام، آیت نمبر 153)
⭐ 63. جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38)
⭐ 64. گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو۔ (سورۃ الانفال، آیت نمبر 39)
⭐ 65. مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3)
⭐ 66. شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90)
⭐ 67. جوا نہ کھیلو۔ (سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90)
⭐ 68. ہیرا پھیری نہ کرو۔ (سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70)
⭐ 69. چغلی نہ کھاؤ۔ (سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1)
⭐ 70. کھاؤ اور پیو، لیکن فضول خرچی نہ کرو۔ (سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31)
⭐ 71. نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو۔ (سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31)
⭐ 72. آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو۔ (سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6)
⭐ 73. طہارت قائم رکھو۔ (سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108)
⭐ 74. اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔ (سورۃ الحجر، آیت نمبر 56)
⭐ 75. اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 17)
⭐ 76. لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر 125)
⭐ 77. کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ (سورۃ فاطر، آیت نمبر 18)
⭐ 78. غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر 31)
⭐ 79. جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر 36)
⭐ 80. کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12)
⭐ 81. اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہوں۔ (سورۃ النور، آیت نمبر 27)
⭐ 82. اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے۔ (سورۃ یونس، آیت نمبر 103)
⭐ 83. زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو۔ (سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63)
⭐ 84. اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مؤمنین تمہارا کام دیکھیں گے۔ (سورة توبہ، آیت نمبر 105)
⭐ 85. اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ (سورۃ الکہف، آیت نمبر 110)
⭐ 86. ہم جنس پرستی میں نہ پڑو۔ (سورۃ النمل، آیت نمبر 55)
⭐ 87. حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو۔ (سورۃ توبہ، آیت نمبر 119)
⭐ 88. زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو۔ (سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37)
⭐ 89. عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں۔ (سورۃ النور، آیت نمبر 31)
⭐ 90. اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 48)
⭐ 91. اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔ (سورۃ زمر، آیت نمبر 53)
⭐ 92. برائی کو اچھائی سے ختم کرو۔ (سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34)
⭐ 93. فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو۔ (سورۃ الشوری، آیت نمبر 38)
⭐ 94. تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ (سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13)
⭐ 95. اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔ (سورۃ الحدید، آیت نمبر 27)
⭐ 96. اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے۔ (سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11)
⭐ 97. غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ۔ (سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 08)
⭐ 98. خود کو لالچ سے بچاؤ۔ (سورۃ النساء، آیت نمبر 32)
⭐ 99. اللہ سے معافی مانگو، وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے۔ (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199)
⭐ 100. جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو۔ (سورۃ الضحی، آیت نمبر 10)