گھر میں بچے بہت گند ڈالتے ہیں تو ہم کیا کریں؟ ایک مسئلے کا درست حل
⚡⚡ مائیں اکثر اپنے مسائل شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں سے ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ میم زوبیہ جب ہم۔بچوں کو سرگرمیاں کرنے دیتے ہیں تو بچے بہت گند بکھیرتے ہیں ، ہمارے بچپن میں تو مائیں صفائی کر کے بچوں کو باہر گلی میں نکال دیا کرتی تھی کہ گند نہ پڑے ۔۔۔ بہرحال آپ نے ایسا نہیں کرنا ۔
⬅️منظر نمبر 1 ۔۔
ایسے کپلز جن کو اللہ نے اولاد کی نعمت سے محروم رکھا ہوا ہے ان کے گھر بالکل صاف ستھرے ہوں گے
⬅️منظر نمبر 2. ۔۔۔
ایسےوالدین جن کے بچے کسی جسمانی معذوری کا شکار ہیں ان کے گھر بھی صاف ہیں
⬅️منظر نمبر 3…..
جن کے بچے بڑے ہو گئے ہیں اور ہاسٹل میں رہتے ہیں یا ہر وقت اپنے کانوں میں ہیڈ فون لگا کر ، اپنے فون یا موبائل میں بزی رہتے ہیں ان کے گھر بھی صاف ستھرے ہیں
🔆🔆 اس لئے اگر آپ کے بچے چھوٹے ہیں ، شرارتی ہیں ، کھیل کود کر رہے ہیں ، سرگرمیاں کر رہے ہیں تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیجئیے
🎀🎀 پہلے تو بحثیت والدین ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بچہ ایک نیچرل ایکسپلورر ہوتا ہے ۔۔۔ اس کے اندر اپنے ارد گرد کی چیزوں کو لے کر تجسس ہونا بےحد نارمل ہے بلکہ بہت اچھا ہے ۔
🧮 اگر بچہ چھوٹا ہے تو آپ دیکھیں گے وہ سارے دراز ،کیبن کھول کر چیزیں باہر نکال کر پھینک دے گا ۔ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور ساتھ ساتھ اسے چیزیں واپس رکھنے کا بولتے جائیں اور اس کے سامنے خود چیزیں اپنی جگہ پر واپس رکھتے بھی جائیں۔
🗃️🗃️ اچھا مزے کی بات یہ بھی بتاتی چلوں کہ چار سال تک بچے میں ordering sense( ترتیب) بہت زیادہ ہوتی ہے اسے بے ترتیبی پسند نہیں ہوتی بلکہ اگر گھر کی کوئی چیز دوسری جگہ پر کر دی جائے تو وہ فوراً محسوس کرلیتا ہے
🪄 اس کے بابا کا جوتا یا مما کا دوپٹہ کوئی اور استعمال کرے تو وہ فوری کہے گا یہ میرے مما بابا کا ہے ۔
📊📊 ہم اس sensitive period میں اس کی ٹریننگ نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے بچے کی عادات میں بے ترتیبی ہونا شروع ہو جاتی ہے ( قصور ہمارا ہوتا ہے )
📺📲 دوسری طرف دیکھیں تو کتنی آسان اور لوجیکل بات ہے نا کہ اگر چھوٹا بچہ کھیلے گا تو گند تو پڑے گا نا بہت صاف ستھرے گھروں میں بچوں کو کھیلنے کی آزادی نہیں ہوا کرتی یا سکرین پکڑادیں اور پورا دن گھر صاف ستھرا
‼️اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے ‼️
❌❌ اس لئے لوگوں کے کامنٹس کے خوف یا دوسروں کو اپنا گھر صاف دکھانے کے چکر میں بچوں سے ان کا بچپن مت چھینیں اور ڈانٹ ڈپٹ کرنے سے بھی گریز کریں۔
⬅️ اگر ہو سکے تو بچوں کی چیزوں کے لئے جگہیں فکس کر دیں ۔۔۔ ٹیگز لگا دیں اور کھیلنے کے بعد چیزیں واپس رکھنے کی پریکٹس شروع کر دیں ۔
⬅️ سٹارٹ میں آپ کو بچوں کے ساتھ مل کرنا پڑے گا اور پھر آہستہ آہستہ وہ خود ایسا کرنے لگ جائیں گے ۔ ان شاءاللہ
🪷 وحدان اپنی سٹوری بنانے کے چکر میں چیزیں بکھیر رہے ہیں لیکن ہمیں یہ گند زیادہ پسند ہے✌️
🔮🎨🎨🪐🎨🎨🔮